کاروار:21؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)جوئیڈا تعلقہ کے رام نگر میں واقع کتوررانی چنما لڑکیوں کے ہاسٹل میں مقیم 19لڑکیوں کو کورونا پوزیٹو کی تصدیق ہونے کی وجہ سے ہاسٹل کو ’کنٹونمنٹ زون ‘ قرار دیاگیا ہے۔
اس تعلق سے اسسٹنٹ کمشنر ودیا شری نے محکمہ صحت کے آفسر کو ہدایت دی ہے کہ کورونا سےمتاثرہ لڑکیوں کو ہاسٹل کی اوپری منزل میں رہائش کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے پسماندہ طبقات فلاح وبہبود ہاسٹل کے سبھی طالبات کی آرٹی پی سی آر جانچ کرنے اور ہاسٹل کی ہردن سانیٹائزیشن کرنے کے علاوہ متاثرہ لڑکیوں کا جوئیڈا سرکاری اسپتال اور رام نگر کے ہیلتھ سنٹر میں مناسب علاج کرنےکی بھی ہدایت دی ہے۔